کمٹہ:15؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے کاروار۔ سرسی روڈ پر کئیرے کراس کی شاہراہ پر پہاڑ کھسکنے سے پڑی ہوئی مٹی کو ڈیڑھ برس سے صاف نہ کرنے پر آئی آر بی کمپنی کے خلاف عوامی ناراضگی اور برہمی کو اخبارات میں شائع کیاگیا تو دوسرے ہی دن شاہراہ سے مٹی صاف کی گئی ہے۔
بارش کے موسم میں شاہراہ پر مٹی جمع رہنے سے سواریوں کو گزرنے میں مشکل پیش آنے لگی تو مقامی لوگوں نے ہی تھوڑی بہت مٹی نکال کر سواریوں کو گزرنےکا راستہ بنایاتھا۔ لیکن آئی آر بی کمپنی اس طرف نگاہ بھی نہیں ڈالی اورجو جیسا بھی جاری ہےویسا ہی رہنے دیا۔ حالات سے بیزار ہوکر عوام نے اخبارنویسوں کو جانکاری دے کر رپورٹ شائع کرنےکی بات کہی ۔ جس کے تحت اخبارات نے حقائق کو پیش بھی کیا۔ اب جب کہ کمپنی کی غفلت اور بد انتظامی کو اخبارات نے پیش کیا تو آئی آر بی کمپنی نے رپورٹ شائع ہونےکے صرف دوگھنٹوں میں شاہراہ پر پڑی مٹی کو صاف کرتےہوئے روڈ کو مسطح کیاہے۔ خیال رہےکہ اس تعلق سے ساحل آن لائن نے بھی رپورٹ شائع کی تھی۔